شہید قاسم سلیمانی (SQS)مشرق وسطی

شہید قاسم سلیمانی نے ہمیشہ امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنایا، شامی صدر بشار اسد

شیعیت نیوز: شامی صدر بشار اسد نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے وطن اور عالم بشریت کیلئے ایثار اور فداکاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے اپنے ہر مشن میں اختلافات ڈالنے اور فتنہ انگیزی کرنے پر مبنی امریکی حکمت عملی کی بنیادوں کو نابود کرنے کی کوشش کی۔

صدر بشار اسد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شہید قاسم سلیمانی خطے میں واشنگٹن اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے مفادات کیلئے خطرہ تھے، کہا کہ شہید قاسم سلیمانی جو بات بھی کرتے تھے اس پر عمل کر کے دکھاتے تھے۔

شامی صدر بشار اسد نے کہا کہ دشمن طاقتیں شہید قاسم سلیمانی کی جانب سے اپنے مجرمانہ منصوبوں کو درپیش خطرات سے آگاہ چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں نگین سلیمانی کانفرنس

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی اور (ابو مہدی المہندس) دشمنوں سے مقابلے کیلئے بنیادی کردار کے حامل تھے۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ دشمن طاقتیں خطے اور دنیا میں شہید قاسم سلیمانی جیسے رول ماڈلز کے پھیلاو سے شدید خوفزدہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اخلاق اور حریت پسندی پر مبنی جس دنیا کی خوشخبری سنا رہے تھے اس میں کسی کو خریدا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ کا یہ مجرمانہ اقدام شہید قاسم سلیمانی والے ماڈل کے پھیلاؤ سے اس کا خوف ظاہر کرتا ہے، کہا کہ ہمیں شہید قاسم سلیمانی کے ماڈل کے ساتھ وفادار رہنا پڑے گا اور شام اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے کوشش کرنی ہو گی۔

شامی صدر بشار اسد نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن قوتیں شام اور عراق کے درمیان دونوں اقوام کے خلاف ظالمانہ محاصرہ ختم کرنے کیلئے جاری گہری تعاون کے خطرے سے آگاہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں حزب اللہ کا خطرناک ڈرون ہتھیار جو اسرائیل کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے

انہوں نے کہا کہ شام نے اپنی فوج اور اپنے اتحادیوں کی شجاعت کی بدولت فتح حاصل کی ہے تاکہ اپنے خودمختار فیصلے کی حمایت کر سکے۔ دمشق میں منعقد ہونے والی شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری سالگرہ کی تقریب سے شام میں ایران کے سفیر مہدی سبحانی نے بھی تقریر کی۔

شامی صدر نے اپنی تقریر میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک شخص سے ایک مکتب میں تبدیل ہو چکے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا: "شہید قاسم سلیمانی اخلاق، عقیدے، مہارت اور خودسازی کے ذریعے ایران اور خطے کا فخر بن گئے ہیں۔ شہید کی بیس سالہ جدوجہد اور تگ و دو کے نتیجے میں دنیا میں امریکہ کا تسلط ماند پڑ گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کے منصوبے ناکامی کا شکار ہو چکے ہیں اور کہا کہ بے شک ایران امریکی منصوبوں کی ناکامی کی اصل وجہ ہے۔ شہید قاسم سلیمانی نے بھی خطے کی اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد انجام دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button