شہید قاسم سلیمانی (SQS)یمن

جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس شہید اسلام کے کمانڈرز ہیں، یمنی سفیر الدیلمی

شیعیت نیوز: تہران میں تعینات یمنی سفیر ابراہیم الدیلمی نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس، جو امریکہ کی دہشت گردی کا شکار ہوئے، شہید اسلام کے کمانڈرز ہیں۔

یہ بات ابراہیم الدیلمی نے جمعہ کے روز صوبے قم میں شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی دوسری برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ان دو عظیم کمانڈروں کی شہادت دردناک تھی اور ان دو عظیم اسلامی کمانڈروں کی جدوجہد کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ہیرو محافظ معمارانِ قوم شہید اعتزاز حسن کی ساتویں برسی خاموشی سے گذر گئی، حکومت سوتی رہ گئی

الدیلمی نے کہا کہ ان دونوں شہداء نے جو کچھ کیا وہ صرف ایران اور عراق تک محدود نہیں تھا بلکہ پوری امت اسلامیہ کے لیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور صیہونی دشمن اور منافقین نے فاتح کمانڈروں کے قتل کے پہلے ہی لمحے سے اس عظیم واقعہ اور دردناک سانحہ کو مزاحمت پر کاری ضرب کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی، اس جرم اور بزدلانہ فعل کے ارتکاب کا ان کا مقصد ڈرانا تھا۔

یمنی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی صیہونی منصوبوں کے خلاف مزاحمت کا معیاری علمبردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 3جمادی الثانی یوم شہادت دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمہ زہرا (س) پر ملک بھرمیں عزاداری جاری

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس شہید ہوگئے۔

ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button