اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)مقبوضہ فلسطین

شہید جنرل قاسم سلیمانی ایک خدائی تحفہ تھے، سربراہ جہاد اسلامی زیاد النخالہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو استقامتی محاذ کے لئے ایک تحفہ الٰہی قرار دیا ہے۔

ارنا نیوز نے فلسطین الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کے روز فلسطین کے غزہ علاقے میں ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی منائی گئی۔ اس مناسبت سے غزہ میں ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں فلسطین کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیتوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر قاسم سلیمانی زندہ ہوتے تو اسرائیل مزید بدتر حالات سے گزر رہا ہوتا، اسرائیلی تجزیہ نگار

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی فلسطین کے سلسلے میں تمام مسائل کو لے کر فکرمندر رہتے اور انکے لئے اقدام کرتے تھے جس کے سبب علاقے کے سبھی لوگوں کی جانب سے وہ قدردانی کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے ہونے سے علاقے کے حالات کا نقشہ ہی بدل گیا اور انہوں نے فکری، سیاسی اور عسکری میدان میں اقوام کو غیر معمولی تجربات سے روشناس کرایا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی کا طرز زندگی آئندہ نسلوں کے لئے ایک بڑا درس اور نمونہ عمل ہے، جنرل باقری

جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو استقامتی محاذ کے لئے ایک تحفہ الٰہی قرار دیا اور کہا کہ وہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی پر گہرا یقین رکھتے تھے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا کہ غزہ کے تقریبا دوہزار جوان ٹریننگ کے سلسلے میں شہید قاسم سلیمانی سے جڑے رہے، وہ فلسطین کو بہت اچھی طرح پہچانتے تھے اور اس سے انہیں خاص عقیدت تھی، جس کے سبب فلسطینی عوام بھی ان کے شیدائی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button