مشرق وسطی

اسرائیلی فوج نے شام کے علاقے الحریه پر توپوں کے گولے داغے

شیعیت نیوز: خبری ذرائع نے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام پر تازہ جارحیت کرتے ہوئے جنوبی شام کے علاقے پر توپوں کے گولے داغے۔

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کے علاقے الحریه پر توپوں کے گولے داغے۔

یہ بھی پڑھیں : اُم الآئمہ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے حق و صداقت کا سب سے بڑا گواہ کلام پاک کی صورت میں خدا بزرگ و برتر خود ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان کے علاقے میں اسرائیل کے جاسوس طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے پروازیں کیں۔

صیہونی فوج شام میں سرگرم دہشت گرد ٹولوں کی حمایت و مدد کے تناظر میں شامی فوج کی چھاؤنیوں اور بنیادی تنصیبات کو آئے دن نشانہ بناتی رہتی ہے۔

شام کے اس سیکورٹی ذریعہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اپنے ایجنٹوں اور آلہ کار دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی کوشش ہمشیہ کی طرح اس بار بھی ناکام رہے گی۔ مذکورہ ذریعہ کا کہنا ہے کہ شام کو صیہونی جارحیت کا پوری طاقت سے دندان شکن جواب دینے کا پورا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیرت جناب فاطمہ زہراؑ پر عمل کرکے مستورات اپنی گودسے نیک سیرت نسلیں معاشرے کو فراہم کریں، علامہ ساجد نقوی

قابل ذکر ہے کہ شام کا بحران 2011 میں شروع ہوا جس کا مقصد خطے کے حالات کو صیہونی حکومت کے مفاد میں بدلنا تھا لیکن شامی فوج ایران اور روس کی حمایت سے دہشت گرد گروہ داعش کی کمر توڑنے میں کامیاب رہی۔

اس وقت باقی بچے دہشت گرد بھی شکست کے قریب ہیں جس سے اسرائیل کو سخت تشویش لاحق ہے، کیونکہ وہ جنگ و خونریزی میں اپنے ناجائز وجود کی بقا دیکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button