عراق

ملک میں موجود تمام امریکی اڈے عراقی افواج کے حوالے کر دیے گئے ہیں، مصطفی الکاظمی

شیعیت نیوز: عراقی وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عراق میں امریکی فوجی مشن ختم ہو گیا ہے اور ملک میں موجود تمام امریکی اڈے عراقی افواج کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

مصطفی الکاظمی نے بدھ کو عراقی حکومت کے ہفتہ وار اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ اس ملک میں امریکی افواج اور بین الاقوامی اتحاد کا جنگی کردار ختم ہو چکا ہے اور امریکی اور بین الاقوامی اتحادی افواج کے تمام اڈے عراقی افواج کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

مصطفی الکاظمی نے کہا کہ اس وقت، متعدد امریکی مشیر عراقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی شب شہادت سے متعلق سابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی یادیں

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نئے سال کے پہلے دنوں میں عراقی فوجی اڈوں پر متعدد میزائل داغے گئے۔

عراقی وزیر اعظم  نے مزید کہاکہ یہ فضول حملے یقینی طور پر عراق کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کریں گے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے 29 دسمبر کو بین الاقوامی اتحادی افواج کے فوجی مشن کے خاتمے اور ملک سے ان کے انخلاء کی تکمیل کا اعلان کیا تھا۔

بغداد اور واشنگٹن نے 26 جولائی کو اسٹریٹجک مذاکرات کے بعد 2021 کے آخر تک عراق سے تمام امریکی جنگی فوجیوں کو واپس بلانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں : گستاخِ مکتب اہل بیتؑ عامرلیاقت کو گرفتار کرو!ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اس کے بعد واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی اس سال کے آخر (31 دسمبر) تک عراق سے نکل جائیں گے۔

مشترکہ آپریشن کے ترجمان میجر جنرل تحسین الخفاجی نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی مدت اور موجودگی میں توسیع کی افواہیں غلط اور غلط ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button