شہید قاسم سلیمانی (SQS)عراق

شہید سلیمانی سخت اور دشوار وقت میں عراقیوں کی مدد کو پہنچے، عراقی صدر برہم صالح

شیعیت نیوز: عراقی صدر برہم صالح نے شہید قاسم سلیمانی کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نےعراقی عوام اور حکومت کی سخت اور دشوار شرائط میں مدد کی اور داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں انھوں نے عراقیوں کے حوصلے بلند کئے اور خود بھی میدان رزم میں موجود رہے۔

عراق کے صدر برہم صالح نے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی دوسری برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی سخت ، دشوار اور حساس وقت میں ہماری مدد کو پہنچے اور انھوں نے عراقی ارضی سالمیت اور عراقی عوام کی مدد کے سلسلے میں داعش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ۔

عراقی صدر نے کہا کہ شہید سلیمانی نے عراق سے داعش کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا اور عراق کی آئندہ حکومت کو چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا ، جنرل اسماعیل قاآنی

عراقی صدر برہم صالح کے خطاب سے قبل عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی مزآحمت کے شہید کمانڈروں کے راستے پر گامزن رہیں گے۔ہم شہید کمانڈروں سے عہد کیا ہے کہ ہم عراق کے دفاع کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی یاد میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ عسکری میدان کے علاوہ کروڑوں دلوں کے فاتح جنرل سلیمانی کو امریکی دہشت گردوں نے تین جنوری دوہزار بیس میں اپنے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے اُس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ عراقی حکومت کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے، آپ کے ساتھ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھی بھی شہید ہو گئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button