شہید قاسم سلیمانی (SQS)عراق

جنرل قاسم سلیمانی نے ہمارے ملک کو داعش سے بچایا، عراقی اہلسنت عالم دین

شیعیت نیوز: عراق کے ایک اہلسنت عالم دین شیخ خالد عبدالوہاب الملا کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ہمارے ملک کو داعش سے بچایا اور ہماری عزت کا دفاع کیا۔

عراقی وفاق علمائے اہل سنت کے سربراہ شیخ خالد عبدالوہاب الملا نے اس ملک کے دار الحکومت بغداد میں ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب میں داعش پر کامیابی میں عراقی علماء کے فتوے کے کردار، شہداء کے خون اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کی جانب اشارہ کیا۔

اہلسنت عالم دین عبدالوہاب الملا نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نے مادر وطن اور عزت نفس کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، امریکی فوجی اڈے وکٹوریا بیس اور عین الاسد چھاؤنی پر ڈرون حملہ

عبدالوہاب الملا کا کہنا تھا کہ عراقی ،علما کے فتوے، شہداء کے خون اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کی بدولت داعش پر کامیاب ہوئے۔

اہلسنت عالم دین عبدالوہاب الملا نے مزاحمت اور الحشد الشعبی کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آپ لوگوں کو فتح کے کمانڈروں کا خلا بھرنا ہے،دوسری جانب الحشد الشعبی میں بابلیون بریگیڈ کے کمانڈر ریان الکلدانی کا کہنا تھا کہ شہید سلیمانی سیاسی اور فوجی لحاظ سے ہر میدان میں موجود ہيں، یہ ہمارا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا پرامن طریقے سے ہوگا یا جنگ سے، انہوں نے کہا کہ ان کمانڈروں نے ہم میں جان پھونکی اور آج کا چیلنج اتحاد کی حفاظت کرنا ہے۔

الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک کی جانب سے رضاکار فورس کے خلاف سازشیں ہوئیں اور اس سازشوں کے خلاف ملک کے ساتھ جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کھڑے نظر آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button