اہم ترین خبریںپاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

3جنوری 2020 کا سورج جب دنیا کا چین ، سکون اور اطمینان اپنے ساتھ لیکر غرو ب ہوا

ایران میں مرکزی تقریب شہید کے مرقد گلزار شہداء کرمان میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی قوم کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤ ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مقررین نے شہید کی اعلیٰ ترین خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

شیعیت نیوز: 3جنوری 2020 کی صبح عالم بشریت کیلئے کسی قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھی، شب جمعہ خداکا ایک خالص بندہ قاسم سلیمانی جس کی تمام حیات اسلام و مسلمین کی خدمت میں صرف ہوئی وہ اپنے جانثار ساتھیوں کے ساتھ عراق کی مقدس سرزمین پر عصر کے یزید امریکا کے میزائل حملے میں اپنے آقا ومولا حسینؑ کی پیروری میں اپنے جسم کے ٹکڑے ہوا میں بکھیر گئے جن کی خوشبو سے آج دو سال بعد بھی پورا عالم مہک رہا ہے ۔ ان کی یاد آج بھی ہر حریت پسند اور غیرت مند مسلمان کے دل میں زندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار رشید اسلام شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی آج دوسری برسی پوری دنیا کے غیور انقلابی عوام عقیدت واحترام کے ساتھ منارہے ہیں۔ ایران سمیت دنیا بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، مختلف ممالک میں سیمینارز، دعائیہ اجتماعات اور چراغاں کیا جارہاہے ۔

ایران میں مرکزی تقریب شہید کے مرقد گلزار شہداء کرمان میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی قوم کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤ ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مقررین نے شہید کی اعلیٰ ترین خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی فقط ایک ایرا نی جنرل نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم ہیرو ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

عراقی دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے اس مقام پر تقریب منعقد کی گئی جہاں ٹھیک دو برس قبل شہید قاسم سلیمانی کی گاڑی کو امریکی میزائل نے نشانہ بنایا تھا۔ عراقی عوام کی بڑی تعداد نے شہید قاسم سلیمانی کی تباہ شدہ گاڑی کے گرد چراغاں کیا۔

پاکستان کےمختلف شہروں اور قصبوں میں مجالس ترحیم، سیمینارز، کانفرنسزاور چراغاں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او اور دیگر قومی تنظیمات کے تحت تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مرکزی اجتماع اسلام آباد میں تکریم شہداء کانفرنس کے عنوان سے منعقد ہوا ۔

مقررین نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیااور ان کے راستے کو زندہ رکھنے کا عزم کیا۔ واضح رہے کہ یہ 3 جنوری 2020 کا سورج جب غروب ہوا تو اپنے دنیا کا چین ، سکون اور اطمینان سب کچھ ساتھ لےگیااور بشریت کو ایک نا ختم ہونے والی بےچینی ، اضطراب اور آفت میں مبتلا کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سلیمانی کے خدمات اور ایثار کو تاریخ انسانیت کبھی فراموش نہیں کرسکتی، مولانا کلب جواد

ایسا محسوس ہوتا ہےکہ جیسے قاسم سلیما نی کے جانے کے بعد دنیا اپنے مدار سے ہٹ گئی۔ کورونا جیسی مہلک وباء اور اس کے بعد پوری دنیا کی آبادی کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوجانا، بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا نقصان ، حادثات میں اضافہ، غذائی بحرانوں کا سراٹھانا، معاشی عدم استحکام ، سیاسی تناؤ اور سب سے بڑھ کر امریکا اسرائیل اور آل سعود کی روز بروز کمزور ہوتی حکومتوں نےانسانی زہنوں کوبہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button