اہم ترین خبریںیمن

2021 کے دوران 12 ہزار مربع کیلومیٹر کے علاقے کو آزاد کرایا، بریگیڈیر جنرل یحیی السریع

شیعیت نیوز: یمنی فوج ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی السریع کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ سال 2021 کے دوران 12 ہزار مربع کیلومیٹر کے علاقے کو آزاد کرایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ ملک کی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نے گزشتہ سال کے دوران سعودی اتحاد کے قبضے سے 12 ہزار مربع کیلومیٹر کے علاقے کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران 2021 میں ہونے والے فوجی آپریشنز اور ان میں ملنے والی کامیابیوں کی تفصیلات بیان کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج 2020 سے 2021 کے دوران دفاعی مرحلے سے ہجومی اور جارحانہ مرحلے میں داخل ہوگئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج نے سعودی-اماراتی اتحاد کے 223 حملوں کو ناکام بنایا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ملک میں امریکہ کے ايگل اسکن نامی 12 ڈرون طیاروں کو سرنگوں کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے جارح اتحاد کے ایجنٹوں کے خلاف 194 جارحانہ کارروائیاں اور آپریشنز انجام دیئے ۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرائنی طیارے کے شہداء کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی میں تیزی لانے کا صدارتی حکم

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا تھا کہ زمینی فوج نے مجموعی طور پر 40 ہزار 126 آپریشنز انجام دیئے اور ان آپریشنز کے دوران 1527 دشمن کے فوجی ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوج 2022 میں نئے میزائلوں کا استعمال کرے گی اور ہمارے فوجی سعودی اتحاد کے 1700 سے زائد عناصر کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی ڈرون طیاروں نے 4 ہزار 497 آپریشنز انجام دیئے جس کے دوران گزشتہ سال 754 سوڈانی ایجنٹ ہلاک ہوئے یا زخمی ہوئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج کے آپریشنز کے دوران 24 ہزار سے زائد ایجنٹ ہلاک یا زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزال-1 میزائل سے دو ہزار 298 آپریشنز انجام دیئے گئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ توپ خانہ یونٹ نے دشمنوں کے خلاف 21 ہزار 925 آپریشنز انجام دیئے جبکہ سعودی عرب کے 22 ڈرون طیاروں کو سرنگوں کر دیا گیا۔

یحیی السریع کا کہنا تھا کہ میزائل یونٹ نے 440 آپریشنز انجام دیئے جس میں 340 آپریشنز دشمنوں کے خلاف یمن کے اندر کئے گئے جبکہ 100 آپریشنز ملک کے باہر ان کے ٹھکانوں پر کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button