یمن

یمنی فوج نے صوبہ الجوف کی آزادی کی تفصیلات جاری کر دی

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں صوبہ الجوف کی آزادی کے لئے شروع کئے گئے فجر الصحراء نامی آپریشن کی تفصیلات بیان کیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی السریع نے صوبہ الجوف کی آزادی کے لئے شروع کئے گئے فجر الصحراء نامی آپریشن کے بارے میں کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے صوبہ الجوف میں فجر الصحراء آپریشن انجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد، نجران کی سرحد سے لگے علاقوں اور صوبہ الجوف کے باقی بچے علاقوں خاص طور پر الیمتہ علاقے کی آزادی تھا اور رقبے کے لحاظ سے اس صوبے کے زیادہ تر علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا جس میں نجران کی سرحد کے شمالی اور مشرقی علاقے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے صوبہ الجوف اور مآرب پر سعودی جنگی طیاروں کی بڑے پیمانے پر بمباری

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبہ الجوف میں مسلح افواج کے آپریشن کی ذمہ داری معین ہو چکی تھی اور اس کے بعد متعدد بٹالین نے آپریشن کا آغاز کیا اور کئی طرف سے دشمنوں پر حملے کئے۔

مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کو حیران و پریشان کر دیا جو زیادہ زیادہ سے جنگجوؤں کو فرنٹ لائن پر بھیجنا چاہ رہا تھا۔

جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ ڈرون یونٹ نے بھی اپنے 30 آپریشن کے دوران جارح اتحاد اور اس کے ایجنٹوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ الجوف کے قبائل ملک کی مسلح افواج اور رضاکار فورس انصار اللہ کا ساتھ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button