ایران

بین الاقوامی فورمز میں ملک کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملوں کا جائزہ کریں گے، امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم قانونی طور پر بین الاقوامی فورمز میں ملک کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر حملوں کا جائزہ کریں گے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز ایرانی شہری دفاع کی تنظیم کے سربراہ جنرل جلالی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس ملاقات کے موقع پر فریقین نے غیر فعال دفاع کے شعبے میں تعاون بشمول دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کی ترقی، بین الاقوامی فورمز میں وزارت خارجہ کی طرف سے قانونی اور سیاسی تعاقب، سائنسی دفاعی تعاون کے تبادلوں کے لیے ضروری مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی طاقت ہوا ہو چکی ہے، ایرانی کمانڈر جنرل رمضان شریف

امیر عبداللہیان نے اپنے ملک کی سائنسی صلاحیتوں اور غیر فعال دفاع کے میدان میں بعض پڑوسیوں سمیت دیگر ممالک کی ضروریات کا ذکر کرتے ہوئے اس مقامی علم کو زیادہ سے زیادہ ترقی دینے اور اپ ڈیٹ کرنے کے لیے وزارت خارجہ میں دستیاب تمام قانونی اور سیاسی اقدامات کو استعمال کرنے پر تیاری کا اعلان کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کے اہم انفراسٹرکچر پر آپریشن اور سائبر حملوں کے خلاف بین الاقوامی تنظیموں میں مقدمہ چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سردار قاسم سلیمانی مجاہدانہ زندگی گزارنے کے حوالے سے مثالی اور آئیڈیل شخصیت تھے

جنرل جلالی نے بھی امید ظاہر کی کہ غیر فعال دفاعی تنظیم نئی حکومت میں وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گی۔اور تنظیم کا سب سے اہم ہدف خطرات پر قابو پانا اور غیر ملکی خطرات سے ملک کو درپیش خطرات اور دھمکیوں کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے غیر فعال دفاع کے شعبے میں ہمارے ملک کی صلاحیتوں بشمول 250 سے زائد اسٹریٹیجک مصنوعات کا حوالہ دیتے ہوئے دیگر دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button