مقبوضہ فلسطین

فلسطینی خاتون رہنما عصافرہ کی اسرائیلی جیل سے رہائی، اسماعیل ھنیہ کی مبارک باد

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطین کی خاتون سماجی کارکن ایناس عصافرہ کی اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایناس عصافرہ کو حال ہی میں اسرائیل کی ’دامون‘ جیل سے رہا کیا گیا۔ انہیں 30 ماہ قید کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عصافرہ اور اس کے اہل خانہ سےبات چیت کی۔ انہوں نے عصافرہ کی دشمن کی قید میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ ایناس عصافرہ کے شوہر قاسم عصافر کو اسرائیلی دشمن نے عمر قید اور 40 سال اضافی قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اسلامی اوقاف کو بے دست وبا کرنے کی اسرائیلی سازش کا انکشاف

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے سرکردہ عیسائی مذہبی رہ نما ڈیسمنڈ ٹوٹو کے انتقال پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے فلسطینی قوم کے نصب العین کے پرزور حامی سمجھے جانے والے ڈیسمنڈ ٹوٹو طویل علالت کے بعد گذشتہ روز 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جنوبی افریقہ کے سرکردہ مذہبی رہ نما بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کی وفات پر جنوبی افریقا کے دوست ملک کے ساتھ انتہائی گرم جوشی سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آنجہانی ڈیسمنڈ ٹوٹو نے پوری زندگی فلسطینی قوم کے آئینی حقوق کے دفاع میں گذاری۔ فلسطینی قوم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

بیان میں مزد کہا گیا ہےکہ فلسطینی قوم آج اپنے ایک عظیم محسن اور بہادر لیڈر سے محروم ہوگئی۔ انہوں نے ہرقدم پر انسانی حقوق، انصاف اور امن کی بات کی۔ ان کا شمار فلسطینی قوم کے حقوق کے طاقت ور مدافعین میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ڈیسمنڈ ٹوٹو نے سنہ 1976 میں جنوبی افریقہ کے چرچوں میں اہم ذمہ داری سنبھالی۔ دو سال بعد انہیں ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کا چیف ربی مقرر کیا گیا۔ وہ پہلے سیاہ فام مذہبی رہنما تھے جو جنوبی افریقہ میں اس عہدے پر پہنچے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button