ایران

ایران اپنے دفاعی پروگرام میں کسی کی اجازت نہیں لیتا، خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایران اپنے دفاعی پروگرام کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیتا اور نہ ہی اس کے بارے میں مذاکرات کرتا ہے۔

یہ بات ایران کی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے ایران کے دفاعی نظام کی طاقت و توانائی پر برطانوی وزیر خارجہ کے مداخلت پسندانہ مؤقف کے ردعمل پر کہی۔

انہوں نے ایرانی دفاعی کے بارے میں برطانوی وزیر خارجہ کے مداخلت پسندانہ مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دفاعی پروگرام کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران عالمی قوانین کے دائرے اور اپنے ملک کی دفاعی ضرورتوں کے پیش نظر اقدام کر رہا ہے اور برطانیہ کا اس قسم کا مؤقف نہ فقط ایران کے داخلی امور میں مداخلت ہے بلکہ لندن کی دوغلی پالیسی کا شاخسانہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پاکستان فخر ملت تشیع قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 146واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبےکے تحت منایا جارہاہے

قابل ذکر ہے کہ برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں پیامبر اعظم کی 17 ویں مشق کے دوران 16 ایرانی بیلسٹک میزائل داغنے کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے بھی ایران کے میزائلی تجربوں پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبر اعظم (ص) 17 نامی مشق کا آخری مرحلہ کل مکمل کرلیا اور اس مرحلے میں ایک ہی ہدف پر 16 میزائل فائر کئے گئے جس سے ایران کے دشمنوں کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیر کے روز سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں صوبہ ہرمزگان، بوشہراور خوزستان کے ساحلی علاقوں میں، مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز کیا تھا جس میں بری ، بحری اور فضائی دستوں کے علاوہ عوامی رضاکار فورس بسیج کے بعض یونٹوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button