یمن

یمنی فوج اور انصار اللہ کی پیشرفت، سعودی سرحد کے پاس کے کئی علاقے آزاد

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورس انصار اللہ نے سعودی عرب کی سرحد سے لگنے والے کچھ علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں پیشرفت کے بارے میں متعدد رپورٹیں آنے کے بعد ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نے سعودی عرب کی سرحد سے لگنے والے کچھ علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے۔

یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورس انصار اللہ نے جمعے کو الجوف صوبے کے نئے علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

المیادین چینل نے خبر دی ہے کہ فوج نے صوبہ الجوف کے خب والشعف علاقے کے الیتمہ پر پوری طرح سے قبضہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی شاہی حکومت ہماری سخت جوابی کارروائی کا منتظر رہے، محمد البخیتی

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نے سعودی عرب کے نجران اور صعدہ کے درمیان الخضراء کے کسٹم علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

در ایں اثنا البوابۃ الاخبارریہ الیمنیہ نامی ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ صنعا کی فوج نے حال ہی میں الیتمہ علاقے کے باشندوں کے ساتھ علاقے کے بازار میں داخل نہ ہونے پر اتفاق کیا تھا اور اس کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ اس علاقے میں منصور ہادی کے فوجی واپس نہیں آئیں گے لیکن منصور ہادی کے فوجیوں نے بازار پر حملہ کرکے اس پر قبضہ رک لیا جس کے بعد یمنی فوج اور رضاکارفورس انصار اللہ نے مجبور ہوکر جوابی کاروائی کی۔

ایک دوسری رپورٹ کے مطابق صنعاء فورسز نے اس معاہدے کے بعد علاقائی بازار اور اس سے ملحقہ تمام علاقوں پر بھی اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔

دوسری جانب مستعفی یمنی حکومت کے ساتھ منسلک ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ منصور ہادی فورسز نے شکست کے بعد مذکورہ علاقے سے عقب نشینی اختیار کر لی ہے اور صنعاء فورسز نے اس وقت الیتمہ سمیت سعودی سرحد تک کے تمام علاقوں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button