اہم ترین خبریںیمن

یمن کے الثورہ اسٹیڈیم سمیت مختلف مقامات پر بمباری، 7 شہری شہید و زخمی

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں الثورہ اسٹیڈیم سمیت متعدد مقامات پرحملے کیے ہیں۔ دوسری جانب صوبہ المحویت کے دیہی علاقےعجامہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک ایک عورت شہید اور 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعے کی صبح دارالحکومت صنعاء کے الثورہ اسٹیڈیم سمیت مختلف مقامات کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری میں متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

صنعاء کے الثورہ اسٹیڈیم پر سعودی حملے کے آغاز سے پہلے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے سعودی اتحاد کے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا کہ اسٹیڈیم کو اسلحہ ڈپو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ سے اپیل کی تھی کہ وہ سعودی عرب کے جھوٹے دعوے کی قلعی کھولنے کے لیے الثورہ اسٹیڈیم کا دورہ کریں اور جہاں چاہیں وہاں سے تصاویر اور فلمیں تیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین، اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے، ویلادیمیر پوٹن

دوسری جانب یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور المحویت صوبے کو ایک بار پھر بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعہ کو صوبہ المحویت کے دیہی علاقےعجامہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک ایک عورت شہید اور 6 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کم سے کم تین بارصنعاء کے پل السبعین علاقے پرحملہ کیا۔

یمن کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صنعاء ایئرپورٹ کا قرنطینہ سینٹر، ایئرپورٹ سے آنے والے نمائندہ دفاتراور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اورکارکنوں کو میڈیکل خدمات پیش کرنے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔

جارح سعودی اتحاد نے ان دنوں صنعاء سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ تیزکردیا ہے ان حملوں میں اب تک دسیوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کے جارحانہ حملے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں ۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں افراد شہید وزخمی اور چالیس لاکھ سے زیادہ بےگھراور دربدر ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button