مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی حکومت کے قیدیوں پر ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے، حماس کا انتباہ

شیعیت نیوز: فلسطینی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال اور جنگ بندی پر مصری وفد کے ساتھ بات چیت ختم کرنے کے بعد کہا کہ اس نے قاہرہ کے ذریعے اسرائیلی حکومت کو قیدیوں کے بارے میں انتباہی پیغام بھیجا ہے۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ترجمان اور رکن حسان بدران نے کہا کہ اس تحریک نے حال ہی میں اسرائیلی حکومت کو اسیر قیدیوں کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

ان کے بقول حماس نے حال ہی میں مصری ثالث کے ذریعے صیہونی حکومت کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید مرد اور خواتین قیدیوں پر مسلسل حملوں کے پیش نظر حماس ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتی۔

واضح رہے کہ مصری وفد حماس کے وفد سے ملاقات کے بعد کل شام غزہ کی پٹی سے روانہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ مئی میں 11 روزہ جنگ کے بعد اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کے محاصرے میں نرمی کو اپنے اسیروں کی رہائی سے جوڑنے کی کوشش کی جسے حماس نے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی صرف فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی صورت میں انجام پائے گی جس کے بعد صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی جنگی قیدیوں پر حملوں اور کریک ڈاؤن میں تیزی آئی ہے، جن میں سے کچھ نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کی انصاراللہ اور ایران کے درمیان اختلافات کا بیج بونے کی ناکام کوشش

دوسری جانب غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے حملے اور فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے جھڑپوں میں ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے

فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونیوں نے حومش ٹاؤن کے قریب واقع فلسطینیوں کےایک قبرستان پر حملہ کرکے اسے مسمار کردیا ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے اس علاقے میں ہلال احمر کی ایمبولینسوں کو بھی فائرنگ کانشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ نے صیہونی دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت اور محاصرہ استقامتی محاذ کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔

فلسطین کی انجمن ہلال احمر نے بتایا ہے کہ غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم سےکم ایک سو ستائیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق شمال مغربی شہر نابلس کے فلسطینی گاؤں برقہ سے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button