مشرق وسطی

شام، قامشلی علاقے میں شامی عوام نے امریکی فوجیوں کا راستہ روک لیا

شیعیت نیوز: شام کے عوام نے شمال مشرقی شام کے الحسکہ صوبے میں واقع قامشلی علاقے میں دہشت گرد امریکی فوجی کارروان کے داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشت گرد فوجی شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے قامشلی علاقے سے ایک دیہی علاقے کی جانب جانا چاہتے تھے لیکن شام کے عوام نے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے بعد امریکی فوجی واپس جانے پر مجبور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام، صوبہ الحسکہ میں ایک بار پھر ترک فوج کے توپ خانے اور میزائل حملوں کی اطلاع

اس سے قبل بھی شام کی فوج نے قامشلی علاقے الوفا اسکوائر کے چیک پوسٹ اور الکازیہ گزرگاہ پر بھی امریکی دہشت گردوں کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔

ایک طویل عرصے سے امریکہ کے باوردی دہشت گرد اور انکے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد ٹولے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں پر قابض ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر اس ملک کے تیل اور دیگر ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ شامی عوام کے لئے بڑی مشکلات بھی کھڑی کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماءکونسل کا شہید سردارقاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر شہدائے اسلام کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

شام کی حکومت بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی اور اس کے دہشت گردانہ اقدامات پر اعتراض درج کرا چکی ہے تاہم ابھی تک یہ عالمی ادارہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے نام نہاد اتحاد کو شام میں اپنی من مانیوں سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button