اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب خفیہ طریقے سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے، امریکی میڈیا سی این این

شیعیت نیوز: امریکی میڈیا سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے۔

امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے نزدیکی میڈیا چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، چین کی مدد سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے۔

سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی کی رپورٹوں اور سیٹیلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، چین کی مدد سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں سے ناروا سلوک پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے جواب طلب

امریکی میڈیا سی این این نے جمعرات کی اپنی خصوصی نشریات میں یہ دعویٰ کیا۔

اس رپورٹ کے آغاز میں امریکہ کے تین خفیہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب نے ماضی میں چین سے بیلیسٹک میزائل کی خریداری کی تھی لیکن اب تک وہ بیلیسٹک میزائل بنانے کی توانائی کا حامل نہیں تھا۔

سی این این نے دعویٰ کیا کہ سی این این کو ملنے والی سیٹیلائٹ تصاویر سے بھی پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کی بادشاہی ایک ہی جگہ پر موجودہ وقت میں کم از کم ہتھیاروں کی پیداوار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام، صوبہ الحسکہ میں ایک بار پھر ترک فوج کے توپ خانے اور میزائل حملوں کی اطلاع

امریکی چینل سی این این کو امریکی خفیہ ایجنسی کے دو با خبر ذرائع نے بھی یہ اطلاع دی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں قومی سیکورٹی کونسل کے عہدیداروں سمیت سینئر حکام نے بھی اس کی تائید کی ہے کہ سعودی عرب خفیہ طریقے سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button