اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں بھنگ کی پہلی فصل کٹائی کیلئےتیار،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام افتتاحی تقریب آج ہوگی

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی طرف سے میڈیا کو مدعو کیا گیا ہے۔ بھنگ کی کاشت کا منصوبہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں بھنگ کی پہلی قانونی فصل تیار ہو چکی ہے۔ جس کی کٹائی کی آج باقاعدہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام بھنگ کاشت کی گئی ہے۔

بھنگ کی پہلی قانونی فصل تیار ہو گئی ہے، (آج )جمعرات کو باقاعدہ پروقار تقریب میں کٹائی کا افتتاح کیا جائے گا، افتتاح کیلئے پروقار تقریب ہو گی، جس میں میڈیا بھی مدعو ہے۔ منصوبہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیارات مقامات مقدسہ ایران وعراق کے خواہشمند زائرین کے لئے بری خبر سامنے آگئی

خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں کاشت کی گئی پہلی بھنگ کی قانونی فصل تیار ہو گئی ہے۔ فصل روات میں کاشت کی گئی تھی، اب فصل پک کر تیار ہو گئی ہے۔ آج بروز جمعرات، 23 دسمبر کو روات میں فصل کی کٹائی کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

افتتاح کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب میں میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی طرف سے میڈیا کو مدعو کیا گیا ہے۔ بھنگ کی کاشت کا منصوبہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button