اہم ترین خبریںعراق

امریکی فوجی عراق سے نہ نکلے تو تمام آپشنز میز پر ہوں گے، عراقی حزب اللہ بٹالین

شیعیت نیوز: عراقی حزب اللہ بٹالین کی سیاسی ونگ کے ایک رکن نے کہا کہ اگر امریکی عراق سے نہیں نکلتے تو تمام آپشنز میز پر ہوں گے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ بٹالین کے سیاسی شعبے کے رکن علی فاضل نے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاء کی ضرورت پر زور دیا،

رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ بٹالین کی سیاسی شاخ کے رکن نے کہا کہ اگر امریکی عراق سے نہ نکلیں تو تمام آپشن میز پر ہوں گے۔

امریکی فوجی قافلوں کو نشانہ بنانے میں حزب اللہ بٹالین کے کردار کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ان حملوں میں حزب اللہ ملوث ہے۔

درایں اثنا عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے کل کہا کہ امریکی لڑاکا فوجیوں نے صوبہ الانبار میں عین الاسد ایئر بیس سے انخلاء مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام امریکی لڑاکا فوجی عین الاسد کے اڈے سے نکل چکے ہیں، صرف مشیر رہ گئے ہیں جن کا کام عراقی افواج سے مشاورت کرنا ہے۔

عراقی فوجی شخصیت نے مزید کہ اربیل میں الحریر اڈے کے بارے میں، ایک خصوصی سکیورٹی وفد جلد ہی اڈے پر جائے گا تاکہ امریکی لڑاکا فوجیوں کے انخلاء کی نگرانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، اربیل میں دھماکہ 2 افراد جاں بحق ، داعش کا ایک سرغنہ گرفتار

واضح رہے کہ عراقی حزب اللہ بٹالین کے یہ ریمارکس عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی کے حال ہی میں اپنے ملک میں امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کے اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے اپنے ملک کے ایک اور فوجی اڈے سے امریکی فوجی انخلا کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان کے ترجمان تحسین الخفاجی نے اعلان کیا ہے کہ اربیل میں حریر فوجی اڈے سے امریکی اتحاد سے وابستہ فوجیوں کا انخلا عمل میں آیا ہے۔

اس ترجمان نے کہا کہ حریر فوجی اڈے سے انخلا کے عمل میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا اور بین الاقوامی اتحاد کے کچھ فوجی مشیر کی حیثیت سے عراق میں باقی بچے ہیں۔

الخفاجی کے بقول مشیر کی حیثیت سے باقی بچے یہ فوجی حریر اور عین الاسد فوجی اڈوں میں تعینات ہوں گے۔

عراق میں اس ملک کی فوج نے رواں سال کے آغاز میں فوجی اڈے تحویل میں لینا شروع کئے ہیں۔ ہفتے کے روز عین الاسد کا ائیربیس بھی عراقی فوج کے حوالے کیا گیا۔

واضح رہے کہ چھبیس جولائی کو رواں سال کے اختتام تک عراق سے امریکی فوجی انخلا کے بارے میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان اتفاق رائے ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button