اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیلی انٹیلیجنس چیف کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا اعتراف

شیعیت نیوز: سابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف میجر جنرل تامیر ہیمان کا اسرائیلی میگزین کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی کا قتل میرے دور کی نمایاں کامیابیوں میں سے ایک کامیابی تھی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنرل قاسم سلیمانی امریکی اور صیہونی مفادات کے رستے میں آہنی دیوار تھے۔ اپنے دور حیات میں شہید قاسم سلیمانی نے جہاں اسرائیل کو 33 روزہ جنگ میں شکست دی، وہیں یمن اور شام میں بھی گریٹر اسرائیل کے خواب کو چکنا چور کیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ استعمار مخالف مقاومتی قوتوں کے خوف سے امریکہ نے جنرل سلیمانی پر ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، البتہ ان کی شہادت کے بعد کسی بھی اسرائیلی انٹیلیجنس چیف کا اس طرح اعتراف کرنا پہلی مرتبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور عراق میں ترک فوج کی مداخلت پسندانہ کارروائیاں جاری

دوسری جانب ایک اسرائیلی ایئرلائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ موساد کے سربراہ کی معشوقہ ہیں ،کے شوہر نے دعویٰ کیا کہ کوہن اپنی طاقت دکھانے کے لیے موساد کے کچھ راز اپنی معشوقہ کے سامنے فاش کیے۔

اسرائیلی چینل 13 پر کل نشر ہونے والی گفتگو کے ایک ٹیزر کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے فلائٹ اٹینڈنٹ میں اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے موساد کے کچھ اندرونی رازوں سے پردہ اٹھایا اور انھیں بتائے۔

اس پروگرام زور دیا گیا ہے موساد کے سابق سربراہ فلائٹ اٹینڈنٹ کے درمیان یہ غیر اخلاقی تعلقات 2018 کے آخر میں شروع ہوئے جہاں موساد کے اس وقت کے سربراہ یوسی کوہن نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے دنیا بھر میں موساد کی کچھ خفیہ کارروائیوں کی تفصیل بتائی ۔

پروگرام میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے اپنی معشوقہ کو دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے خفیہ دوروں کے بارے میں بھی بتایا، فلائٹ اٹینڈنٹ کے شوہر گای شیکرجو ایک اسرائیلی سرمایہ دار شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی ٹیلی ویژن پروگرام میں موساد کی کارروائیوں کے بارے میں مختلف کہانیاں سنائیں جو یوسی کوہن نے اپنی معشوقہ کے لیے بیان کی ہیں، ایسی کہانیاں جن سے شاید صرف اسرائیل اور موساد کے اعلیٰ رہنما اور حکام ہی واقف تھے۔

اس شخص کے مطابق کوہن نے اپنی محبوبہ سے کہا کہ وہ ایک مشہور عرب رہنما کے ڈاکٹر سے رابطے میں تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button