اہم ترین خبریںیمن

صنعاء ہوائی اڈے پر جارح سعودی اتحاد کی تین بار بمباری

شیعیت نیوز: یمن پر جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صنعاء ہوائی اڈے پر تین بار بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یہ حملے، اقوام متحدہ کی ہماہنگی سے صنعاء ایئرپورٹ کی ہوائی پٹی کی مرمت ہونے کے ساتھ ہی انجام پائے ہیں۔

العربیہ ٹی وی چینل نے بھی خبر میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد صنعاء ايئرپورٹ کو خالی کرا دینا چاہتا ہے۔

اس ٹی وی چینل کی طرف سے اعلامیہ میں عام لوگوں سے صنعاء ہوائی اڈے کے اطراف سے دور رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

سعودی عرب یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہہ سے یمن کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن ارلو کورونا سے لڑتے ہوئے چل بسے

دوسری جانب یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی قومی سالویشن حکومت کے چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے صنعا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحسن ایرلو کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ہم ایران کے معزز حکام اور عوام کے ساتھ ساتھ یمن میں ایرانی سفیر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

صنعا کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم نے ایک عزیز دوست کھو دیا جس کی کارکردگی کامیاب اور منفرد سفارت کاری کی مثال تھی۔

انہوں نے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ شہید حسن ایرلو کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button