اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم نےملک بھر میں عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاں منانے کا اعلان کردیا

اس سلسلے میں اسلام آباد میں دوجنوری بروز اتوار بوقت دن 1:00 بجے بمقام امام بارگاہ و جامع مسجد الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں بیاد شہداء کانفرنس منانے کافیصلہ کیا ہے۔

شیعیت نیوز: شہداء کے افکار کی ترویج اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور استحکام وطن کے لئے دی گئی ان کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یکم جنوری سے دس جنوری تک عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاںمنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں دوجنوری بروز اتوار بوقت دن 1:00 بجے بمقام امام بارگاہ و جامع مسجد الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں بیاد شہداء کانفرنس منانے کافیصلہ کیا ہے۔

عشرے کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ریال خور ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود نے سعودی عرب میں ناچ گانے کو حلال قرار دے ڈالا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوجنوری بروز اتوار بوقت دن1بجے بمقام امام بارگاہ و جامع مسجد الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں بیاد شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما،اور سیاسی و سماجی شخصیات مدعو ہوں گی۔جبکہ ملک بھرمیں ایم ڈبلیوایم کے اضلاع ویونٹس میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

کانفرنس کے انتظامات اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔عشرہ تکریم شہداء پاکستان منانے کا مقصد پاکستان میں رونما ہونے والے مختلف سانحات و دہشتگردی کے واقعات میں نشانہ بننے والے اور عالم اسلام کے شہداء بالخصوص شہید سردار سلیمانی و رفقا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button