پولیس مقابلہ، سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 عام شہری بھی جاں بحق
شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے میںسعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 عام شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جب کہ مقابلے میں 2 شہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی رہنما علامہ شیخ مرزا علی نے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سکردو مایوس کن قرار دے دیا
پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد موجودہ ایس ایچ او کلاچی پر بم دھماکے اور فائرنگ سمیت سابقہ ڈی ایس پی خالد خان کی گاڑی پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔







