چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے جامعتہ الشہید عارف الحسینیؒ کو اسلام و اتحاد بین المسلمین کا قلعہ قراردے دیا
شیعیت نیوز: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبد الخبیر آزاد نے جامعتہ الشہید عارف الحسینی پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ عابد حسین شاکری نے ان کا استقبال کیا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب سے ملاقات کی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ شہید سید عارف الحسینی اسلام و اتحاد بین المسلمین کا قلعہ ہے، اسلام ہمیں متحد رہنے کا حکم دیتا ہے، ہمیں اپنے تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر خالص دین اسلام کیلئے خود کو وقف کرنا ہوگا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین طوری بھی موجود تھے۔







