اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چین کی کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنے سے دور رہنے پر پاکستان کی تعریف

شیعیت نیوز: فروری میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے حوالے سے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنے والے چین نے کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنے سے دور رہنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

اسلام آباد میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے کھیلوں پر کسی قسم کی سیاست کی مخالفت کرنے کے مؤقف کو بے حد سراہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس، جذباتی تقریروں سے سیاسی حمایت حاصل کرنے کا سٹیج نہیں ہے۔ چین دنیا کو ایک ہموار، محفوظ اور شاندار اولمپکس دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کا امریکہ کو انتباہ، بلا جواز پابندیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا

چین کے سفیر نونگ رونگ کے اس بیان سے چند روز قبل چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شن ہوا نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کھیلوں پر ہر قسم کی سیاست کی مخالفت کی تھی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باوجود سرمائی اولمپکس پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کے شائقین کو شاندار اور رنگا رنگ تقریب پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی عوام کی جدوجہد میں مقبوضہ جولان کی آزادی سب سے زیادہ اولویت رکھتی ہے، صباغ

پریس ریلیز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’اولمپک گیمز سپورٹس مین شپ، اتحاد، کوشش، جدوجہد اور نتائج کی پروا کیے بغیر اپنے وقار کو برقرار رکھنے کی علامت ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ اولمپکس کا جذبہ کھیلوں کے حقیقی انداز میں برقرار رہے۔

حال ہی میں اس ہفتے سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے والوں میں برطانیہ اور کینیڈا شامل ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button