سعودی عرب

ایران کے ایٹمی معاملے پر سنجیدگی کےساتھ نمٹناہوگا، شہزادہ محمد بن سلمان

شیعیت نیوز: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ نمٹنا ہوگا اور افغانستان کو خطےمیں خطرات کی آماجگاہ بننے سے روکنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کہا کہ خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) مشرق وسطی میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی شاہی خاندان آل سعود کی اسلام دشمن اور فحش پالیسیوں کے خلاف غیور پاکستانی مسلمانوں کےصبرکا پیمانہ لبریز

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن واستحکام کے لیے کوشاں تھا اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں استحکام پیدا کرنا ضروری ہے، یمن میں سیاسی حل تک رسائی ناگزیر ہے اور مکالمہ ہی تنازعات کے حل کا مثالی طریقہ ہے۔

اپنے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے سے سنجیدگی کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم کئے جانے کی ضرورت ہے، انٹونیو گوترش

انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغانستان کو خطے میں خطرات کی آماجگاہ بننے سے روکنا پڑے گا۔

اجلاس میں جی سی سی کے چھ رکن ملکوں کے رہنماؤں اور وفود نے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے، چیلنجوں کا سامنا کرنے اور خطے کے مستقبل کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنے بات چیت کی گئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سربراہ کانفرنس میں شریک وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کانفرنس کی بددولت ہی العلا سربراہ کانفرنس مؤثر فیصلے کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button