اہم ترین خبریںسعودی عرب

اہل بیت رسول ؐ کے مزارات اور نشانات کوبدعت کہہ کر مٹانے والے آل سعود نےبھارتی اداکارسلمان خان کے دست مبارک کے نشانات محفوظ کرلیئے

زیر نظر تصویر میں سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں بھارتی فلمی اداکار اورریاض سیزن کےمہمان خصوصی الشیخ سلمان الخان سپہ سالارِ ہند کے دونوں دست مبارک کے نشانات محفوظ کروائے جا رہے ہیں

شیعیت نیوز: سرزمین مقدس حجاز پر رسول اکرم ؐ ، اہل بیت اطہارؑ، اصحاب و امہات المومنین سمیت دیگر اسلامی مقدسات، مقامات ،نشانات اور آثار کو مٹانے میں مصروف عمل قابض خاندان آل سعود کے شرمناک اقدامات کی فہرست میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

زیر نظر تصویر میں سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں بھارتی فلمی اداکار اورریاض سیزن کےمہمان خصوصی الشیخ سلمان الخان سپہ سالارِ ہند کے دونوں دست مبارک کے نشانات محفوظ کروائے جا رہے ہیں تاکہ خادم الحرمین الشریفین اس قیمتی کتبے کو کسی مقدس جگہ پر نصب کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھائی ہزارامریکی فوجیوں کی عراق میں مزید تعیناتی کا اعلان مقدس اسلامی سر زمین پر غاصبانہ قبضے کے استکباری منصوبے کا تسلسل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

یاد رہے آج ایک بھارتی اداکار سلمان خان کے ہاتھوں کے نشانات محفوظ کرنے والے یہ سعودی شاہی حکمران ہیں جنہوں نے حجاز مقدس میں اہل بیتِ اطہارؑ اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی قبور مبارک، ان کی رہائش گاہیں اور ان سے منسوب تمام نشانات بدعت بدعت کہہ کر مٹا دئیے۔

یہی آل سعود ہیں جو اسرائیلی ایماء پر ایک منظم سازش کے تحت روضہ رسولؐ اور خانہ کعبہ کو بھی مسمار کرنے کے خواہش مند ہیں جیسےانہوں نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں دختر رسولؐ حضرت فاطمہ زہراؑ، امہات المومنین، اصحاب رسولؐ کے مقدس مزارات کو بلڈوزروں سے مسمار کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button