اہم ترین خبریںمشرق وسطی

غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے ابوظہبی پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات کے دورے پر آج ابوظہبی پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال متحدہ امارات کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان نے کیا ۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق نیفتالی بینیٹ آج ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیل کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ اس طرح متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے وہ تاریخ کے پہلے اسرائیلی وزیراعظم بن گے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے صوبہ فراہ میں ایک شیعہ عالم دین کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینٹ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا۔ سرکاری دورے میں تجارتی او سفارتی معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چار عربی ممالک نے سن 2020 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے جن میں متحدہ امارات، بحرین ، سوڈان اور مراکش شامل ہیں۔ ان پہل متحدہ عرب امارات نے کی تھی۔

گزشتہ برس امریکہ کی معاونت سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکاپاکستان دشمنی میں ایکبارپھر آگے، پاکستانی کمپنیوں پر جوہری، میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام پر پابندیاں، بیشتر لاعلم

عرب ممالک کے حکمرانوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینی مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے اور اسلام و مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا ارتکاب کیا ہے۔

ان چار عرب ممالک نے فلسطینی مسلمانوں کور اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔جس کی وجہ سے اسرائيل خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button