حکومت علامہ فضل عباس کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے، جبری گمشدگیاں وانسانی حقوق کی پامالی کسی طور قابل قبول نہیں، علامہ اسداقبال

11 دسمبر, 2021 11:00

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ حکومت شیعہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرےاور بالخصوص علامہ فضل عباس کی فی الفور بازیابی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد المصطفیٰ شیخوپورہ کے پرنسپل و امام مسجد علامہ فضل عباس قمی کو لاپتہ کئے جانے کے خلاف صوبائی دفتر سے جاری مذمتی بیان میں صدر ایس یو سی سندھ نے کہا کہ اگر کوئی شہری کسی جرم کا مرتکب ہوا ہے تو اس ملک میں قانون موجود ہے، آئین موجود ہے، عدالتیں موجود ہیں، ایسے فرد یا افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیئے، ان پر کیس چلنے چاہئیں نہ کہ کسی کو بھی اٹھا کر غائب کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں نیم برہنہ رقاصاؤں کے درمیان کلمہ طیبہ کی توہین ،نام نہاد عاشقان رسولؐ کی غیرت سو گئی

علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ حکومت علامہ فضل عباس کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے، ایسے اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالی کسی طور قابل قبول نہیں۔

علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات عوام میں اشتعال اور بے چینی کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہوا کرتے ہیں، نیز بین الاقوامی طور پر ملک کی بدنامی کا سبب ہوا کرتے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور بالخصوص علامہ فضل عباس کی فی الفور بازیابی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

12:15 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔