اسلامی تحریک پاکستان کا خیبرپختونخواہ کےبلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان
شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلامی تحریک پاکستان کے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے تنظیمی احباب اور عوام کو متوجہ کیا ہے کہ وہ ملت کی بہتر مفاد میں اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خانوادہ شیعہ جبری گمشدگان کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
انہوں نے مزید کہا کہ اس امر کا اعلان صوبہ بھر سے سیاسی جماعتوں کے اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماؤں سے رابطوں کے بعد تفصیلی صلاح و مشورہ اور غور و خوص کے بعد کیا گیا ہے۔ زاہد علی آخونزادہ نے کہا اسلامی تحریک پاکستان عوام سے امید رکھتی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ملت کے بہترین مفاد میں اُمیدواروں کا انتخاب اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں گے۔







