اہم ترین خبریںپاکستان

تمام سندھ میں مومنین آمادہ ہوں بلدیاتی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہوں، علامہ اسداقبال زیدی

انشاءاللہ عنقریب کراچی میں اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے بتائیں گے کہ ہم مردہ قوم نہیں ہیں، اگر تم حقوق نہیں دوگے تو ہم حقوق لینا جانتے ہیں

شیعیت نیوز: تمام سندھ میں مومنین آمادہ ہوں بلدیاتی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہوں!شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کا سانگھڑ میں ” پیغام تشیع کانفرنس” کے شرکاء سے خطاب۔

اس موقع پر صوبائی صدر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنے جائز حقوق کا دفاع کرنا ہے، عزاداری کا دفاع کرنا ہے، مساجد کا دفاع کرنا ہے تو بھرپور انداز میں تمام سندھ میں مومنین آمادہ ہوں بلدیاتی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ اتریں اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کریں تاکہ اہل افراد منتخب کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف الجانی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی مقرر

صوبائی صدر نے اپنے خطاب میں مہنگائی، بدعنوانی، کرپشن سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جائز آئینی حقوق کے حصول کی خاطر عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشاءاللہ عنقریب کراچی میں اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے بتائیں گے کہ ہم مردہ قوم نہیں ہیں، اگر تم حقوق نہیں دوگے تو ہم حقوق لینا جانتے ہیں انشاءاللہ ہم اس میدان میں بھی سرخرو ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button