اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد میں ایوان اقتدار سے چند قدم کے فاصلے پر کیا ہورہاہے؟؟ ہوش اڑادینےوالی ویڈیو سامنے آگئی

اسی لال مسجد و جامعہ حفصہ نےشام میں موجود دہشتگردوں کی حمایت میں نہ صرف اسلام آباد میں داعش کا پرچم لہرایا تھا بلکہ سینکڑوں پاکستان دوشیزائیں داعشی دہشتگردوں کی جنسی تسکین (جہاد النکاح) کیلئے شام بھیجی تھیں۔

شیعیت نیوز: ریاست پاکستان کی سلامتی ، قومی وقار اور استحکام ایک بار پھر سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایوان اقتدار سے چند قدم کے فاصلے پرجامعہ حفصہ میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنےاور ریاست کےاندر ریاست کے قیام کی کوشش میں تیزی آرہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دہشتگردوں کےبدنام زمانہ اڈے اور داعش کی حامی لال مسجد اور اس سے ملحق جامعہ حفصہ نامی مدرسے میں معصوم بچیوں کوکھلم کھلا قتال اور دہشتگردی کی تعلیم دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں قائم دہشتگردی کی تربیت کے مرکز جامعہ حفصہ کی دہشتگرد خواتین قرآن اور دین کی تعلیم کے حصول کیلئے آنے والی معصوم بچیوں کو دہشتگردی اور قتل و غارت کی تعلیم دینے کے ساتھ مشقیں کروا نےمیں مصروف عمل دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہل سنت کے علماء اکابرین اور پیران طریقت نے ہمیشہ آل رسول ؐسے محبت اور مودت کا درس دیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدرسہ جامعہ حفصہ کی ایک استانی معصوم بچیوں کو سر قلم کرنے کا طریقہ سکھا رہی ہے اور اس کے بعد فخریہ انداز میں نعرہ تکبیر بھی بلند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ وہی جامعہ حفصہ ہے جس نےمشرف دور حکومت میں شہریوں کو اغواکرنے ان پر تشدد کرنے کے بعد ریاست کو چیلنج کیا تھا اور پھر افواج پاکستان نے آپریشن کے ذریعے سینکڑوں ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اسی لال مسجد و جامعہ حفصہ نےشام میں موجود دہشتگردوں کی حمایت میں نہ صرف اسلام آباد میں داعش کا پرچم لہرایا تھا بلکہ سینکڑوں پاکستان دوشیزائیں داعشی دہشتگردوں کی جنسی تسکین (جہاد النکاح) کیلئے شام بھیجی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت وقت کا تقاضا ہے،صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم

یہاں یہ بات بھی باعث تشویش ہے کہ آئے روز لال مسجد اور جامعہ حفصہ سے بغاوت کی صدائیں بلند ہوتی ہیں، ابھی چند روز قبل ہی مولوی عبد العزیزعرف برقعہ پوش مفرور نے جامعہ حفصہ پر تحریک طالبان کا جھنڈا بھی لہرا یا تھا جسے اسلام آباد پولیس نے بمشکل اتروایاتھا لیکن اس مسجد ومدرسے کے خلاف کوئی بھی ٹھوس اور فیصلہ کن اقدام کرنے کے ریاست پاکستان کیوں ہچکچاتی ہے ؟؟؟

متعلقہ مضامین

Back to top button