اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج نے ایک اور امریکی جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو مار گرایا

شیعیت نیوز: یمنی فوج نے ملک کی فضاؤں میں جاسوسی میں مصروف ایک اور امریکی ڈرون اسکین ایگل کو مار گرایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کے مطابق جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو صوبہ مآرب میں اس وقت مار گرایا جب یہ ڈرون جاسوسی آپریشن کر رہا تھا۔ یہ امریکہ کا بنا ہوا ڈرون ہے جسے یمن کے خلاف سعودی اتحاد زیادہ استعمال کرتا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کل رات اس واقعہ کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بنا یہ ڈرون صوبہ مآرب کے ’الجوبہ‘ علاقے میں یمنی فورسز کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کا نشانہ بنا۔

یحیی سریع نے مزید بتایا کہ اس ڈرون کو ایک خاص اسلحے سے مار گرایا گیا جسکی تصویر جلد ہی شائع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی ایران کے آٹھ شخصیتوں اور چار اداروں پر پابندیاں عائد

دوسری جانب یمن کی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ یمن مناسب وقت اور جگہ پر ریاض اور ابوظہبی کے حملوں کا جواب دے سکتا ہے لیکن وہ ملت یمن کے لئے شرافت مندانہ اور مصنفانہ امن کے حصول کا پابند ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کا اپنی استقامت و حقانیت اور بیرونی مداخلت کی مخالفت پر ایمان جارح سعودی اتحاد کی شکست کا باعث بنا ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جارح اتحاد کا کوئی بھی ہدف پورا نہ ہونا اس بات کا باعث بنا ہے کہ کبھی وہ عالمی برادری کو دھوکا دینے کی کوشش کرتا ہے ، کبھی سیاسی راہ حل کا حامی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور کبھی فوجی آپشن استعمال کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے ملک میں جارح ملکوں کی پالیسیوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ صنعا حکومت یمنی عوام کے لئے شرافت مندانہ اور منصفانہ امن کی پابند ہے لیکن اس کے باوجود فوجی جارحیت اور ہمہ جانبہ محاصرے کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا سلسلہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہے جس میں اب تک لاکھوں یمنی شہید و زخمی جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کی جارحیت کے باعث یمن کی پچاسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں جبکہ اس ملک کو غذاؤں اور دواؤں کی سخت قلت کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button