عراق کے شہر بصرہ میں بم دھماکے میں 15 افراد شہید

شیعیت نیوز: عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الجمہوری اسپتال کے قریب زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عراقی شہر بصرہ کے الجمہوری اسپتال کے قریب زور دار دھماکے کے بعد کالے دھوئیں کے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا اور ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جائے حادثہ سے شہداء اور زخمیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔
زخمیوں میں سے 13 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع اور آرامکو پر میزائل حملے
دوسری جانب عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے عین الاسد ایر بیس میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عین الاسد ایر بیس کی فضا میں امریکہ کے جنگی طیارے اور ڈرون پرواز کر رہے ہیں ۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کی تاریخ قریب آنے کی وجہ سے عین الاسد کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی قرار داد کی رو سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کو 2021 کے آخر تک اس ملک سے چلا جانا چاہئیے۔
واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے، سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے سے متعلق امریکی اقدام کے جواب میں آٹھ جنوری دو ہزار بیس کو عراق کے صوبے الانبار میں واقع امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے کو اپنے بلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔