اہم ترین خبریںپاکستان

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ اور شکریہ اداکیا

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ۔این اے 133کے ضمنی انتخابات میں تعاون پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر جعفری سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخابات میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان اہم قومی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو سیرت طیبہ کی روشنی میں ایسا نسخہ تیارکرناہوگاجس سے جاہلیت کے آثار اور واقعات کا خاتمہ کیا جاسکے، علامہ ساجد نقوی

راجہ پرویز اشرف نے ایم ڈبلیو ایم سے مستقبل میں پائیدار اور بااعتماد تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کی سیاست کے قائل ہیں۔جو سیاسی جماعت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مذہبی ازادی کے منشور کے ساتھ میدان عمل میں آئے گی۔جو داخلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ہما را ا اس کے ساتھ تعاون رہے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button