اہم ترین خبریںسعودی عرب

یمنی فوج کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع اور آرامکو پر میزائل حملے

شیعیت نیوز: یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع کو میزائلوں اور ڈرونز طیاروں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر بھی حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب مسلسل یمن کے مختلف صوبوں میں جنگی طیاروں کے ذریعہ شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے جواب میں آج صبح یمنی فورسز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ، سعودی عرب کے شہر جدہ، طائف، جیزان،نجران اور عسیر میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعہ حملے کئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ آج کے حملوں کو 7 دسمبر کے حملوں کا عنوان دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاض میں سعودی وزارت دفاع اور ملک خالد ايئر پورٹ کو 6 ڈرونز اور متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے مجاہد عالم دین شہید شیخ باقر نمر کی چھٹی برسی کے پروگرامات

یحیی سریع نے کہا کہ جیزان ، نجران ، طائف اور عسیر میں بھی سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو ڈرونز طیاروں صماد 1 اور صماد 2 سے نشانہ بنایا گيا ۔

انھوں نے کہا یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے اور یمنی عوام استقامت کے ساتھ سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی اتحاد اپنی گزشتہ تقریباً سات سالہ جارحیت کے دوران لاکھوں یمنی عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی 85 فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button