دنیا

ریاست ناگالینڈ میں بھارتی فوجیوں کی مزدوروں کی گاڑی پر فائرنگ،13 افراد ہلاک

شیعیت نیوز: بھارت کی ریاست ناگالینڈ میں فوجیوں نے مزدوروں کی گاڑی پرفائرنگ کی جس میں 13 افراد کے مارے گئے۔

بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ناگالینڈ کے اوٹنگ نامی گاؤں میں فوجیوں نے دیہی مزدوروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں 13 دیہی مزدورمارے گئے۔

اس واقعے میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے شہریوں پر ناگالینڈ کے علیحدگی پسندوں کی تنظیم این ایس سی این کے زیر زمین کارکن ہونے کے شبہے میں فائرنگ کی ۔

بھارتی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

بھارتی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باغیوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر ناگالینڈ کے ضلع مون کے ترونی نامی علاقے میں آپریشن کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کا دستہ بھیجا گیا تھا جس کو اوٹنگ میں ایک منی ٹرک میں سوار دیہی مزدوروں پر باغیوں کے کارکن ہونے کا شبہ ہوا اور اس نے فائرنگ شروع کردی۔

ناگالینڈ کی ریاستی حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کے احکام صادر کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے صوبے پنج شیر میں طالبان کے گورنر بم دھماکے میں بال بال بچ گئے

دوسری جانب خالصتان تحریک مزید زور پکڑنے لگی ہے اور تمام تر بھارتی مخالفت اور سازشوں کے باوجود بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم پانچویں مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ریفرنڈم میں 50 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا۔

خالصتان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم مستقبل میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب کے علاقوں میں بھی کرایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کی تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کی تردید کر کے بھارتی میڈیا کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے گڑھے جانے والے جھوٹ کا پول کھول دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button