دنیا

اسرائیلی جاسوسی فرم کا امریکی حکام کے آئی فونز پر سائبر حملہ

شیعیت نیوز: اسرائیلی جاسوسی فرم NSO گروپ نے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے آئی فونز ہیک کرلئے ہیں۔

رائٹرز نے یہ انکشاف جمعرات کو کیا تھا تاہم اس کی تصدیق آج امریکی نشریاتی ادارے واشنگٹن پوسٹ نے بھی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اصل میں 11 امریکی حکام کے ایپل آئی فونز کو ہیک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فرم نے اس سال کے شروع میں اس وقت عالمی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا جب بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس کی ایک تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس کے اسپائی ویئر کو سیکیورٹی فورسز اور آمرانہ حکومتیں کئی ممالک میں صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف استعمال کرتی ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ کے احکامات کی تحقیقات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

غزہ اور اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق عملی طور پر کسی اسرائیلی فوجی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ ملٹری پراسیکیوٹرز کو منتقل کیے گئے 143 میں سے 95 کیسز بغیر کارروائی کے ہی بند کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریاست کی کھدائی سے باب الحدید کا ایک حصہ منہدم، قلندیہ چیک پوسٹ پر جھڑپیں

ذرائع کے مطابق صرف ایک کیس میں اسرائیلی فوجی کو اختیارات کے غلط استعمال کا مجرم قرار دیا گیا جبکہ 18 ماہ کے مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 215 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

غزہ انسانی حقوق کے گروپ کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں 18 سال سے کم عمر 47 افراد اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے اور 18ہزار براہ راست فائرنگ کی زد میں آئے۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت غزہ میں 2014 کے بعد سے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button