اہم ترین خبریںایران

ایرانی عوام تمام پابندیوں کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے، آیت اللہ احمد خاتمی

شیعیت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ مؤمنین نے بھر پور شرکت کی ۔

خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام تمام پابندیوں کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔

شہید مدرس کی عظمت

تہران کے عارضی امام جمعہ نے شہید مدرس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ شہید مدرس کو قدر و منزلت اور عظمت و بزرگی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

ایرانی عوام کے اندر جذبہ استقامت اور مزاحمت زندہ

خطیب جمعہ نے ایرانی عوام کے اندر جذبہ استقامت اور مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی روح و جان میں ظلم کے خلاف استقامت اور مزاحمت کا جذبہ زندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ایئر لائن پی آئی اے جنوری 2022ء سے مشہد تا کراچی براہ راست پروازیں شروع کرے گی

تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری

خطیب جمعہ نےویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد نے اپنا مؤقف منطقی اور منصفانہ طریقہ سے پیش کیا ہے ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ گروپ 1+4 میں شامل تمام ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے ۔ امریکہ کی طرح تین یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

ایران کی دلیر قوم کے نمائندے

خطیب جمعہ نے ایرانی مذاکرات کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایران کی دلیر قوم کے نمائندے ہیں۔ آپ ایسی قوم کے نمائندے ہیں جو اپنی آخری سانس اور اپنے خون کے آخری قطرہ کوانقلاب اسلامی کے اہداف اور اصولوں کے لئے قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اور ایرانی عوام تمام پابندیوں کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button