اہم ترین خبریںایران

ایران نے یمن سے کسی بھی قسم کے فوجی تعلقات کا مسترد کردیا

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران اور یمن کے درمیان کسی بھی قسم کے فوجی تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی یمن میں کبھی بھی ایسی فوجی موجودگی نہیں تھی جس کو جارحیت کا نشانہ بنایا جائے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیعد خطیب زادہ نے یمن کے خلاف سعودی قیادت میں خود ساختہ اتحاد کے حملے اور صنعا میں پاسداران انقلاب کے ماہرین کے نام نہاد خفیہ اڈے کو نشانہ بنانے کی بے بنیاد خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور یمن کے درمیان کسی بھی قسم کے فوجی تعلقات نہیں ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات خطے اور دنیا کی اقوام کی رائے عامہ کو جارح ممالک کے جرائم سے ہٹانے کے لیے لگائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی یمن میں کبھی بھی ایسی فوجی موجودگی نہیں تھی جس کو جارحیت کا نشانہ بنایا جائے اور ایسے بے بنیاد بیانات سے یمن کی حقیقت سے متعلق جارحوں کی فوجی حکمت عملی کی غلطی نہیں بدلے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں مہنگائی کے باعث عوام خودکشیوں پر مجبور ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی ریاست جس کا وجود تناؤ پر منحصر ہے، نے ایک بار پھر لپیٹ میں آکر ویانا مذاکرات کو زہر آلود کرنے کیلئے جھوٹ بولنے کا آغاز کیا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعید خطیب زادہ نے بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مذاکرات چیمبر کے تمام فریقین کو کامیابی کے امکانات کو تباہ کرنے کی من گھرٹ خبروں سے قطع نظر، اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے آزادی اور سیاسی عزم کے امتحان کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو اٹھانے کے مقصد سے ویانا مذاکرات کے نئے دور کا پیر کے روز آغاز کیا گیا۔

منعقدہ ان مذاکرات میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی ایرانی مذاکرات کار وفد کی قیادت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button