یمن

یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ بند گلی میں داخل ہو چکی اور شکست قبول کرنا ہی باقی ہے

شیعیت نیوز: ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں تعینات مستعفی یمنی حکومت کے سربراہ ایڈوائزری کونسل احمد بن دغر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالعزیز جباری نے اپنے تازہ بیان میں تاکید کی ہے کہ یمن کے خلاف مسلط کردہ سعودی جنگ ناکام ہو چکی ہے۔

عرب ای مجلے الیمن الآن کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مستعفی یمنی حکومت کے خلاف حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی بغاوت اور اس حکومت کو واپس لانے کے لئے کی جانے والی کوششیں سب پر عیاں ہیں تاہم اب مسائل زیادہ واضح ہو گئے ہیں یعنی یہ کہ یمن کے خلاف مسلط کردہ سعودی جنگ ’’بند گلی‘‘ میں داخل ہو چکی ہے اور اب صرف شکست قبول کرنا ہی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی فوجی اتحاد کے مقدر میں شکست لکھی جا چکی ہے، محمد عبدالسلام

مستعفی یمنی حکومت کے 2 اعلی عہدیداروں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے دوسرے حصے میں تاکید کی گئی ہے کہ میڈیا یمن کی موجودہ صورتحال کی صادقانہ تصویر نہیں دکھا رہا کیونکہ وہاں کی صورتحال انتہائی بھیانک ہے، جبکہ اس تمام صورتحال کے ذمہ دار یمنی ہر گز نہیں تاہم اس تباہ کن صورتحال کا حل یمنیوں کے ہاتھ میں ہے!

انہوں نے کہا کہ یمنی نہ صرف غربت، بھوک اور بیماری بلکہ ایک حقیقی قحط میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں۔

مستعفی یمنی حکومت کے 2 اعلی عہدیداروں نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ ہم جانتے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں کہ اس چیز نے، جو حوثیوں کے خلاف جنگ کا باعث بنی ہے، یمن کو ایسے اہداف کی جانب گمراہ کر دیا ہے جو ’’عاصفۃ الحزم‘‘ (فوجی مشن) کے لئے تعین شدہ اہداف میں شامل نہ تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button