شام، الحسکہ کے المالکیہ علاقے میں امریکی فوجی قافلہ بم دھماکے میں تباہ

شیعیت نیوز: شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بروز بدھ شام کے شہر الحسکہ کے المالکیہ علاقے میںقابض امریکی فوج کا ایک قافلہ بم دھماکے میں تباہ ہو گیا ہے۔
شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ شمالی صوبے الحسکہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جس سے اس میں شامل متعدد ٹریلے حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے شام کے شہر الحسکہ میں ایک دھماکے اور امریکی فوج کے دو ٹرکوں کے جلنے کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی دہشت گرد فوج شام میں داعش کی مدد کررہی ہے، لبنانی اخبار الاخبار
اس حوالے سے ان ذرائع نے تاکید کی کہ المالکیہ کے علاقے میں امریکی لاجسٹک قافلے پر حملہ کیا گیا۔
مزاحمتی محاذ کے قریبی چینل صابرین نیوز کے مطابق یہ قافلہ الحسکہ کے المالکیہ نامی علاقے میں بم دھماکے کا نشانہ بنا جبکہ قابض امریکی فوج کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس حملے میں ہونے والے نقصان کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔