دنیا

امریکہ نے 27 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

شیعیت نیوز: امریکہ نے 27 روسی سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد یہ سفارت کار اہل خانہ سمیت 30 جنوری کو چلے جائیں گے۔

روسی سفیر اناتولی انتونوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے جس سے ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ کر روس واپس چلے جائیں گے۔

ادھر روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ میں 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی ریاست کے ساتھ دوستی اور اتحاد قابل مذمت اور حرام ہے، مسلم اسکالرز

دوسری جانب روس نے ماسکو- واشنگٹن تعلقات کی بہتری کو سفارتی اثاثوں کی بحالی سے مشروط کردیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا کہ جب تک ہمارے سفارتی اثاثوں کا معاملہ حل نہیں ہوجاتا اس وقت تک ماسکو – واشنگٹن کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔انہوں نے کہا کہ سن 2016 سے 2018 کے درمیانی عرصے میں امریکی حکام نے روس کے متعدد سفارتی اثاثوں پر قبضہ کرلیا ہے اور ہم اپنی زمینوں اور سفارتی املاک کی واپسی کے خواہاں ہیں۔

اس سے پہلے ایک سفارتی ذریعے نے بتایا تھا کہ روس، امریکہ میں قبضہ کی گئی سفارتی املاک بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکی حکام نے 29 دسمبر 2016 سے اب تک روس کی ایسی 6 سفارتی اشیا ضبط کرلی ہیں جن کا امریکی وزارت خارجہ میں رجسٹریشن بھی موجود ہے۔

امریکہ میں روس کے سفیر سرگئی کوشلیف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ میں روسی سفارتی اموال ضبط کیے جانے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button