اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطین میں غاصب صیہونی یہودیوں کا کوئی مستقبل نہیں، محمود الزہار

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود الزہار نے قدیمی بیت المقدس میں فادی ابوشخیدم کی جانب سے انجام پانے والی حالیہ استشہادی مزاحمتی کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں میں غیرقانونی طور پر مقيم صیہونی یہودیوں کے لئے اس مزاحمتی کارروائی کا پیغام یہ ہے کہ یہاں فلسطین میں تمہارا کوئی مستقبل نہیں۔

فارس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمود الزہار نے کہا کہ بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیوں میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے جس کی مثال سیف القدس مزاحمتی آپریشن و فادی ابوشخیدم کی مزاحمتی کارروائی ہے۔

حماس کے مرکزی رہنما نے فادی ابوشخیدم کی استشہادی کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی فلسطینی مسلم عوام کی صداقت، اعتقاد اور وطن سے ان کی محبت کی عکاسی کرتی ہے جبکہ ہر فلسطینی اپنی قوت و استعداد کے مطابق فلسطین، خصوصا القدس سے غاصب صیہونی یہودیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے کوشاں ہے چاہے اس رستے میں اس کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے اور اس کی شہادت کے بعد اس کے اہل خانہ کو فلسطین سے نکال باہر ہی کیوں نہ کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب حکمرانوں کی بیت المقدس کے ساتھ غداری سب پر آشکار ہوگئی ہے، سربراہ حسن نصر اللہ

انہوں نے کہا کہ مزاحمت، بیت المقدس میں آئے روز بڑھتی جا رہی ہے جس کا واضح نمونہ سیف القدس مزاحمتی آپریشن اور شہید فادی ابوشخیدم کی دلیرانہ مزاحمتی کارروائی ہے جو ان کی شہادت اور متعدد صیہونیوں کی ہلاکت پر منتج ہوئی۔

محمود الزہار نے تاکید کی کہ شہید فادی ابوشخیدم کی مزاحمتی کارروائی کا پیغام روشن ہے اور وہ یہ ہے کہ قدس سمیت پورے فلسطین کے شمال، جنوب، مشرق و مغرب کسی سمت میں غاصب صیہونی یہودیوں کا کوئی مستقبل نہیں کیونکہ انہیں اپنے وطن سے نکال باہر کرنے کے لئے فلسطینی حتی اپنے بہترین فرزندوں کی جانیں تک نچھاور کر دیں گے۔

حماس کے مرکزی رہنما نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ ان مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور غاصب یہودیوں کو مہلک ضرب لگانے کے لئے تیاری، زمینہ سازی اور مناسب زمان و مکان کے انتخاب کے علاوہ ان کارروائیوں میں کوئی وقفہ نہیں آئے گا کیونکہ ایک کامیاب کارروائی دس ناکام کارروائیوں سے بہتر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button