سرزمین مقدس پردینی اقدار مٹاکر فحشاء و منکرات کی ترویج سے آل سعود کا مکروہ کردار امت مسلمہ کے سامنے عیاں ہو چکا ہے،علامہ مقصودڈومکی

26 نومبر, 2021 10:46

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سرزمین وحی حجاز مقدس میں آل سعود کے بن سلمان کے ہاتھوں دینی اقدار کی پامالی پر پوری امت مسلمہ کو شدید تشویش ہے۔ آل سعود کے نادان شہزادے کے ہاتھوں سر زمین وحی کے تقدس پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے دینی اقدار مٹاکر فحشاء و منکرات کی ترویج سے آل سعود کا مکروہ کردار امت مسلمہ کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائبر کرائم ونگ نے دشمنانِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا سراغ لگایا

انہوں نے کہا کہ آل سعود کے ہاتھ مظلوم یمنی مسلمانوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں اس پاکیزہ خون کے دھبے تا ابد آل سعود کے باغی شہزادے بن شیطان کو رسوا کرتے رہیں گے۔ شہید آیت اللہ باقر النمر اور مظلوم یمن کا پاکیزہ خون آل سعود کے اس غاصب خاندان کے زوال کا سبب بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی دہشتگرد تنظیم طالبان سے چرس خریدنے کےملینزڈالر معاہدےکرنے والی آسٹریلوی حکومت نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گردقرار دےدیا

انہوں نے کہا کہ آل سعود اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے غاصب اسرائیل سے بڑھتے ہوئے تعلقات تحریک آزادی فلسطین کی پشت میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کے ساتھ شیطان بزرگ اور ان کے حواریوں کی دشمنی اظہر من الشمس ہے مگر عالمی سامراج کی دشمنی کے باوجود حماس اور حزب اللہ کی امت مسلمہ کے درمیان محبوبیت اور عوامی مقبولیت قابل تعریف ہے۔

5:44 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔