وزیر اعظم عمران خان نے کربلا ونجف سمیت پانچ شہروں میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی منظوری دے دی

24 نومبر, 2021 13:34

شیعیت نیوز: وزیر اعظم عمران خان نے کربلا ونجف سمیت پانچ شہروںمیں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی منظوری دے دی، ذرائع کے مطابق زائرین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو کربلا معلیٰ ونجف اشرف سمیت دیگرممالک کے پانچ شہروں میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی منظوری دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ کے علاوہ جن شہروں میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے اس میں جرمنی کا شہر میونخ ، امریکا کا شہر اٹلانٹا اور جنوبی اٹلی کا ایک شہر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ پاکستان کا ایسا بہادر ونڈر شہید جیسے امریکی کمانڈوز نے اہلیہ سمیت بے دردی سے شہید کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے متعدد مرتبہ عراق کے دورہ جات کیئے وہاں عراقی حکام سے ملاقاتیں کیں اور زائرین کی ضرورت کے پیش نظر کربلا اور نجف میں قونصلیٹ آفس کھولنے کیلئے قریب سے معاملات کا جائزہ لیکر وزیر اعظم اور کابینہ کو آگاہ کرچکے ہیں۔

کربلا اور نجف اشرف میں قونصلیٹ آفس کے قیام سے پاکستان سے ہر سال زیارات مقامات مقدسہ کیلئے جانے والے زائرین کو سہولیات میں اضافہ ہوگا، اس سے قبل فقط بغدادمیں قائم پاکستانی سفارت خانہ شہریوں کی خدمت پر معمور تھا جہاں تک رسائی میں زائرین کو شدید دشواریاں پیش آتی تھیں۔

9:54 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔