شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنماعلامہ ناظرعباس تقوی نے نااہل عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لےلیا

24 نومبر, 2021 12:45

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنماعلامہ ناظرعباس تقوی نے عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ایسی صورتحال میں پاکستان کے عوام انتہائی مشکلات اور اذیت سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر ، آج مادر وطن کے دو عظیم بہادرسپوتوں فلائنگ آفیسرز مریم مختار اور نادعلی کاظمی کا یوم شہادت ہے

انہوں نےسوال کیا کہ اٹھارہ ہزار روپے کمانے والا اپنے بچوں کی فیس گھر کا کرایہ ادا کرے یا یوٹیلیٹی کے بل ادا کرے؟ لوگ فاقوں میں مبتلا ہو چکے ہیں جو حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

4:06 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔