اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ، جعفرطیارایکشن کمیٹی کی جانب سے عوامی آگاہی اور شکایت کیمپ کا انعقاد
شیعیت نیوز: جعفرطیارسوسائٹی ملیر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شدید اضافے کے خلاف جعفرطیار ایکشن کمیٹی کی جانب سے مین مرکزی روڈ پر ایک روزہ شکایتی کیمپ لگایا گیا جہاں اسٹریٹ کرائم کے متاثرہ شہریوں سے ان کے کوائف ونقصان کی تفصیلات جمع کی گئی، اس کیمپ میں متاثرین نے بھرپور شرکت کی گذشتہ چند روز کے دوران ہی اسٹریٹ کرائم کی مختلف کارروائیوں کا نشانہ بننے والے شہریوں کی جانب سے 23 کیسز ریکارڈ کروائے گئےجن میں خواتین وحضرات کے ساتھ پرس کی چھینا چھپٹی، موبائل اسنیچنگ ، شناختی کارڈ چوری ، موٹرسائیکل چوری اور نقدی کی لوٹ مار کی شکایات شامل ہیں۔
شکایتی کیمپ پر جعفرطیار ایکشن کمیٹی کے سرپرست علامہ ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی، ایس ایچ او تھانہ ملیر سٹی چوہدری اسلم ، صدرمرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی، جعفرطیارایکشن کمیٹی کے ممبران بشمول مولانا ابوذر غفاری، مولانا یعقوب قمی، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی، کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے عاصم حیدر، رہنما مرکزی تنظیم عزاداری شاہ عالم زیدی، شیعہ علماءکونسل ضلع ملیر کے جنرل سیکریٹری کامران عباس،پیام ولایت فاونڈیشن کے رہنما محمد اسلم، غازی عباس ٹرسٹ کے رکن مرتضیٰ عابدی، معراج رضوی، ثمرعباس رضوی، ظفراحسن ، وجاہت متقی ، اظہر چاچا، مرکزی تنظیم عزاکے رہنما شہزاد رضوی،معصومیہ ٹرسٹ کے صدر حسنین حیدر، محمد عباس ،اختیارامام رضوی، ذاکر اہل بیتؑ اعجازحسین زیدی،شاعر اہل بیتؑ ڈاکٹر ندیم نقوی، کلیم اختر کلیم، سہیل شاہ ، ذیشان عابدی ، حکیم رضا رومی سمیت علاقہ معززین وعوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،علامہ شبیر میثمی
منتظمین کا کہنا تھا کہ درج ھونے والی شکایات پر قانونی چارہ جوئی کی جائےگی اور پولیس و رینجرز کے حکام سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی ۔ جبکہ اس کیمپ پر ملی تنظیموں کے ذمہ داران و مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ ملیر سٹی پولیس اسٹیشن کے SHO نے دورہ کر کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کی ۔







