ملک سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دو خطرناک دہشت گرد اوکاڑہ سے گرفتار
شیعیت نیوز: اوکاڑہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران ملک سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں صغیر شاہ اور جبار سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، ایل ای ڈی بیٹری اور سوئچ برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد صغیر شاہ کا تعلق گوجرانوالہ اور جبار کا اٹک سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے نئےپاکستان کے دوہرا معیار، 100 خطرناک طالبان دہشتگردرہا، درجنوں بےگناہ شیعہ مسنگ پرسنز لاپتہ
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد اوکاڑہ میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی ونگ ساہیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔







